
قومی بحران کے خاتمہ کے لیے قومی ،سیاسی، جمہوری، قیادت کو قومی ترجیحات پر مذاکرات پر اکٹھا ہونا پڑے گا ،لیاقت بلوچ
قومی قیادت آئین کے تحفظ اور نفاذ ، متنازعہ و غیر جانبدارانہ انتخابات ، سود اور قرضوں سے نجات ، خود انحصاری کا معاشی نظام ، کشمیر کی آزادی اور غیر جانبدارانہ احتساب کے لیے پوری قوم کو واضح لائحہ عمل دے تاکہ بے یقینی ختم ہو سیاسی جمہوری استحکام آئے اور اقتصادی پہیہ چلے،سکھر میں تنظیمی اور سیاسی انتخابی اجلاسوں سے خطاب
پیر 18 جنوری 2021 23:21
(جاری ہے)
غیر آئینی اقدامات وفاق کو کمزور کر رہے ہیں ۔ انتخابات اور مردم شماری متنازع ہے ۔ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور جزائر پر وفاق زبردستی قبضے سے باز رہے ۔
صوبوں کا حق چھین کرترقی بے ثمر اور سیرگاہیں بے آباد رہیں گی ۔ این ایف سی ایوارڈ اور پانی کی تقسیم کے فارمولا پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دیں ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، یوٹیلٹی بلز کا ہوشربا اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے ۔ بھو ک افلاس انارکی پیدا کر رہی ہے ۔ عوام کا ریاستی نظام سے اعتماد اٹھ گیاہے ۔ بااختیار بلدیاتی نظام عوام کا حق ہے ۔ پی ٹی آئی ، پی پی پی بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کر کے آئینی خلاف ورزی کے جرم کا ارتکاب کر رہی ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی رابطہ عوام تحریک اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے ہے ۔ ہماری جدوجہد اسلام کی حکمرانی ، آئین کے مطابق نظام ، سیاسی انتخابی عمل سے اسٹیبلشمنٹ کی بے دخلی ، خود انحصاری پر مبنی اسلامی معاشی نظام اور ملک میں ہر طرح کے دبائو سے آزاد اور عوام کے اعتماد کی بحالی والے شفاف انتخابات کے لیے ہے ۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، عوام کے مسائل حل ہوں گے ۔لیاقت بلو چ نے سکھر ہسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید سے ملاقات اور عیادت کی ۔ لاڑکانہ میں حاجی منور عباسی مرحوم کی وفات پر صفدر عباسی ، منظم عباسی سے ملاقات اور تعزیت اور جماعت اسلامی لاڑکانہ ضلع کے امیر کے بیٹے کی ولیمہ تقریب سے خطاب اور مولانا جان محمد عباسی ؒ کی بہو کے انتقال پر بدر عباسی ، عبدالبصیر آئیں سے تعزیت کی
مزید قومی خبریں
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
پی ٹی اے نے اربوں روپے کی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سے روک دیا
-
میں نے 4کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند
-
سیلابی ریلا 5 اور 6 ستمبر کو سندھ سے گزرے گا، محکمہ آبپاشی
-
سرکاری حج اسکیم ،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے
-
ورکرز ویلفئر بورڈ کے تحت صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی
-
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارتڈ یپارٹمنٹل پرو موشن بورڈ کا اجلاس
-
2022 کا سیلاب ، وزیرخزانہ نے عالمی فنڈنگ کے حصول کیلئے قابلِ عمل منصوبہ پیش نہ کیے جانے کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.