۳ مولانا جان محمد عباسی کے بیٹے اور سابق میئر لاڑکانہ قربان علی عباسی کے بھائی بدرالدین عباسی انتقال کرگئے

۳نمازجنازہ بدھ کوصبح دس بجے لاڑکانہ میں ادا کی جائے گی،سراج الحق لیاقت بلوچ محمد حسین محنتی کا اظہار تعزیت

منگل 9 جنوری 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2024ء) سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا جان محمد عباسی کے بیٹے، سابق میئر لاڑکانہ قربان علی عباسی کے بھائی بدرالدین عباسی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم جماعت اسلامی کے رکن ،سابق یوسی ناظم اور شہر کی سماجی شخصیت تھے ان کی عمر73 سال تھی۔

(جاری ہے)

ان کی نمازجنازہ آج 10جنوری کو صبح دس بجے جنازہ گاہ مسجد باقرانی روڈلاڑکانہ میں جبکہ تدفین آبائی گاؤں میں ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق لیاقت بلوچ اسداللہ بھٹو اور محمد حسین محنتی سمیت دیگر ذمے داران نے مولانا جان محمد عباسی کے فرزند بدرالدین عباسی کی وفات پر دکی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔