جموں وکشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ایراء ‘پاک آرمی اورحکومت آزادکشمیر کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 21 ستمبر 2006 13:51

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) جموں وکشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ایراء وسیراء کی عوام دشمن پالیسیوں ،حکومت آزادکشمیر کی عدم دلچسپی اورمعاوضہ جات کی غلط تقسیم کار کے خلاف ننگے پاؤں احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے بینرز اورکتبے اٹھارکھے تھے اورمتعدد مقامات پر کراسنگ بھی کی ۔مظاہرین کی ایراء وسیراء کے حکام اورحکومت آزادکشمیر کے خلاف سخت نعرہ بازی ۔

احتجاجی مظاہرہ اپراڈہ مظفرآباد سے شروع ہو کر سنٹرل پریس کلب مظفرآباد اختتام پذیر ہوا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے این ایس ایف کے مرکزی صدر محمود بیگ نے کہا کہ ایراء سیراء کی غیر منصفانہ پولیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک کاآغازکردیا ہے ۔26ستمبرکو ضلع باغ میں سردار فہیم اکرم شہید کی برسی کے موقع پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متا ثرہ اضلاع کی تعمیر نو اورمعاوضہ جات کی تقسیم میں فوج کا کردار فوری طور پر بند کیا جائے ۔

فوج نے نئے مظفرآباد شہر کے اندر اپنی بیرکیں تعمیر کر لیں ہیں جبکہ متاثرین ابھی تک ٹینٹوں میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کیمپ منیجمنٹ آفس کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ۔یہاں سے بیوروکریسی اوردیگر اعلیٰ حکام کو نوازا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں کالج اورتعلیمی ادارے ابھی تک نہیں بن سکے جس کی وجہ سے طلبہ کا قیمتی سال ضائع ہونے کے واضع امکانات ہیں اورطلبہ ابھی تک ٹینٹوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔

سی ایم او کے حکام سکولوں کیلئے ٹینٹ تک مہیا نہیں کررہے ۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں ایف ایس سی کے طلبہ کیلئے صرف 10نشستیں رکھی گئی ہیں ۔جبکہ سینکڑوں طلبہ ایسے ہیں جو مزید تعلیم داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جائین گے ۔اس موقع پر این ایس ایف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ صباء حسین ،آرگنائزدلاور خان ،میڈیا کواڈی نیٹر ذوالفقار بیگ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :