عدالت العالیہ کے جج اور سیکرٹری قانون پر مشتمل آزاد کشمیر نامزدگی بورڈ بنایا جائے‘ خالد کھوکھر

ہفتہ 23 ستمبر 2006 13:16

کوٹلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 ستمبر2006 ) چیئرمین ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کوٹلی خالد محمود کھوکھر نے آزاد حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کے ایک جج سیکرٹری قانون اور سیکرٹری تعلیم پر مشتمل آزاد کشمیر نامزدگی بورڈ از سر نو تشکیل کرکے کشمیری بچوں کے استحقاق کو مدنظر رکھ کر پروفیشنل اداروں میں داخلوں کا چناؤ کیا جائے اس وقت آزاد کشمیر نامزدگی بورڈ کا کرتا دھرتا ایک کلرک ہے جو کافی عرصہ سے مہارت اور من موجی انداز میں داخلہ فہرستیں مرتب کرتا ہے ایسی ماہرانہ جمع تفریق سے اس بورڈ کی کارکردگی متنازعہ بن چکی ہے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں ضلعی صدر نے وزیراعظم اور سینئر وزیر آزاد حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ادارے کی از سر نو تشکیل کرتے ہوئے عدالت العالیہ کے جج سیکرٹری قانون اور سیکرٹری تعلیم پر مشتمل بورڈ بنا کر کشمیری قوم کا اعتماد اس ادارہ پر بحال کیا جائے چونکہ درست استحقاقی داخلوں کا اثر کشمیری بچوں کے مستقبل پر ہوتا ہے لہذا آزاد حکومت نامزدگی بورڈ میں فوری اصلاحات میں میں لا کر اس ادارہ کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرے اور بچوں کے آئندہ ہونے والے داخلے نئے بورڈ کے ذریعے کروائے۔

متعلقہ عنوان :