بارہ مولا اور بیج بہاڑہ میں بھارتی فورسز کی زیادتیوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

پیر 25 ستمبر 2006 14:52

بارہ مولا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25ستمبر2006 ) مقبو ضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے ایک نوجوان کی حراست کے خلاف شدید مظاہرے کئے جنوبی کشمیر کے بیج بہاڑہ قصبے میں بھی عوام نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی 29 آر آر نے پٹن کے پائی پورہ علاقے کا محاصرہ کیا اور ایک نوجوان اعجاز احمد ولد عبدالرحمان کو حراست میں لے لیا جس کے بعد ہزاروں مظاہرین نے سرینگر بارہ مولا ہائی وے کو بلاک کر کے دھرنا دیا اور بھارتی فورسز کے خلاف نعرے بلند کئے ادھر ضلع اسلام آباد کے بیج بہاڑہ علاقے میں 42 آر آر کی طرف سے محمد امین ٹھاکر ولد محمد عبداللہ کو حراست میں لینے کے خلاف عوام نے شدید مظاہرے کئے مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے-

متعلقہ عنوان :