مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو کی حکومت کی اتحادی جماعت نے مذمت کردی

پیر 2 اکتوبر 2006 13:36

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) مقبوضہ کشمیر میں حکمران اتحاد میں شامل پیپلز ڈیمو کریٹک پی ڈی پی پارٹی نے بانڈی پورہ  کپواڑہ اور مقبوضہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھارتی فوج کے غیر اعلانیہ کرفیو کی مذمت کردی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پی ڈی پی کے ترجمان نے حکومت سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ معصوم شہری مشکلات سے دوچار نہ ہوں ترجمان نے غیر اعلانیہ کرفیو جیسے اقدامات غیر ضروری ہیں ان سے عوام میں بھارتی فوج کے خلاف غم و غصے میں اضافہ ہوگا ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران رات کا کرفیو نافذ کرنا اور لوگوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت فوج کو ہدایت دے کر وہ عوام کو مشکلات سے دو چار نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :