آزاد کشمیر کونسل کا بجٹ پیش کردیا گیا،بجٹ کا مجموعی حجم 3 ارب 57 کروڑ 54 لاکھ‘ ترقیاتی اخراجات کیلئے 90 کروڑ‘ غیر ترقیاتی اخرجات کیلئے 43 کروڑ 96لاکھ مختص

منگل 3 اکتوبر 2006 13:54

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) آزاد کشمیر کونسل کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے بجٹ کا مجموعی حجم تین ارب 57کروڑ 54لاکھ ہے جس میں ترقیاتی اخراجات 90 کروڑ جبکہ غیر ترقیاتی اخرجات کیلئے 43کروڑ 96لاکھ رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز یہاں کشمیر کونسل میں آزاد کشمیر کونسل کے مالی سال 2006-07ء کا بجٹ پیش کیا گیا بجٹ وفاقی وزیر امور کشمیر طاہر اقبال نے پیش کیا بجٹ اجلاس کی صدارت آزاد کشمیر کے صدر راجہ ذوالقرنین نے کی اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان اور کشمیر کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی کشمیر کونسل کا تین ارب 57کروڑ 54 لاکھ کا مجموعی بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں ترقیاتی اخراجات کیلئے 90 کروڑ جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 43کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ آزاد کشمیر حکومت کو مظفر آباد سری نگر ڈاک سروس اور پونچھ راولاکوٹ بس سروس کو آپریشنل کرنے کیلئے 76.4 ملین روپے دیئے گئے ہیں بجٹ میں انکم ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف دو ارب اسی کروڑ رکھا گیا ہے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 153.8 ملین رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :