مظفر آباد‘ کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا

جمعرات 5 اکتوبر 2006 15:20

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) 27اکتوبر 1947ء کو بھارتکی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں زبردستی اپنی فوجیں اتارنے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس ریاست جموں و کشمیر کے ایک وسیع حصہ پر اپنا غاضبانہ قبضہ جمانے کے اقدام کے خلاف احتجاج کے طور پر کشمیری عوام ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر ناتے ہیں حسب سابق امسال بھی 27اکتوبر کو پورے آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منائے جانے کے سلسلے میں پروگرام جاری کردیا ہے جس کے مطابق دارالحکومت مظفر آباد میں اس دن کی مناسبت سے کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام اولڈ سیکرٹریٹ کے احاطہ میں دس بجے دن ایک احتجاجی جلسہ ہوگا جس میں وزیراعظم مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے دارالحکومت مظفر آباد میں واقع تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے ملازمین کے علاوہ مقامی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء بھی اس احتجاجی جلسہ میں شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :