آزاد کشمیر میں عوام کو مزید سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کئی ٹرانسپورٹ کمپنیو ں سے رابطے کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

جمعرات 5 اکتوبر 2006 15:46

مظفر آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) حکومت آزاد کشمیر نے مظفرآباد میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے واران ٹورز اور ڈائیوو پاکستان سے فوری رابطے کے لئے وزیر ٹرا نسپورٹ حافظ حامد رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں وزیر جنگلات غلام مرتضٰی گیلانی سینیٹر ممبر بورڈ آف ریونیو راجہ محمد فاروق نیاز اور چیئر مین ٹرانسپورٹ اتھارٹی خواجہ محمد صادق ڈار ممبر ہوں گے کمیٹی ایک ماہ کے اند رحکومت کو رپورٹ پیش کرے گی واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ٹرانسپورٹ کا شدید مسئلہ تھا آزاد حکومت نے کئی بار معاملات یکسو کرنے کی کرشش کی مگر معاملہ حل نہ ہو سکا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان کے معیاری ٹرانسپورٹ سسٹم کو متعارف کروانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :