حکومت آزاد کشمیر نے سکندر حیات کو دی گئی گاڑی واپس لے لی

اتوار 8 اکتوبر 2006 14:09

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کو ملنے والی گاڑی حکومت آزاد کشمیر نے واپس لے لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو اپنے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد ذاتی استعمال کیلئے پروٹوکول کیت حت ایک گاڑی تحفہ میں دی تھی جو کہ حکومت آزاد کشمیر نے واپس مظفر آباد منگوا لی ہے۔