آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب

بدھ 11 اکتوبر 2006 12:31

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آزاد جموں وکشمیر راجہ ذوالقرنین نے آئین میں حاصل اختیارات کے تحت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس مورخہ 17 اکتوبر بروز منگل بوقت دس بجے ایوان اسمبلی میں طلب کرلیا ہے اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال زلزلہ متاثرین کی آباد کاری کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر اجلاس کی صدارت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :