وزیراعظم سردار عتیق سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں

بدھ 11 اکتوبر 2006 12:35

اسلام آبا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان سے گزشتہ روز کشمیر ہاؤس میں آزاد کشمیر کے وزراء چوہدری محمد یوسف‘ سردار نعیم‘ چوہدری علی شان سونی‘ مشیران وزیراعظم پاکستان و ارکان کشمیر کونسل کے علاوہ جماعتی کارکنوں سید بشیر احمد اندرابی‘ عارف ایڈووکیٹ‘ راجہ ارشد‘ خادم حسین میرپور‘ راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ‘ سردار محمد عارف خان سابق پولیٹیکل سیکرٹری برائے صدر گرامی و دیگر نے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے وزیراعظم نے بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :