وزیراعظم کل 3روزہ دورے پر میرپور روانہ ہونگے

جمعرات 12 اکتوبر 2006 14:09

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان آج جمعہ کے روز میرپور کا تین روزہ دورہ شروع کریں گے پروگرام کے مطابق وزیراعظم کل جمعہ کے روز کھڑی شریف کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور چوہدری رخسار کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شریک ہونگے دوسرے دن عوامی وفود سے ملاقات کرنے کے علاوہ مختلف ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے سرکاری اداروں کے سربراہان سے بریفنگ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :