میرپور میں وزیراعظم کی آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 15:20

میرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006) وزیراعظم آزاد جموں وک شمیر سردار عتیق احمد خان کی میرپور آمد پر اہلیان بی ون کا احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل حل کرلئے جائیں گے مظاہرین نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے ہوٹل کی انتظامیہ ہوٹل کا تمام کچرا ہوٹل کے عقب میں آبادی کی طرف پھینک دیتی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کا جینا محال ہوچکا ہے گندگی کی وجہ سے ہر طرف تعفن پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جینا محال ہوچکا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ہم ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اس موقع پر ایم کیو ایم آزادکشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر و پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر بھی موجود تھے۔

جنہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپور فیاض عباسی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپورکی توجہ معاملہ کی سنگینی کی جانب مبذول کرائی اور مسئلے کے سدباب کرنے کو کہا جس پر ڈپٹی کمشنر میرپور نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سیکٹر بی ون کے رہائشیوں کو صحت و صفائی کے معاملہ میں کسی قسم کی شکایت نہیں ہوگی اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :