پیر محمد عتیق الرحمن کی وزیراعظم آزادکشمیر سے طویل ملاقات ۔اہم معاملات زیر غور آئے

جمعرات 19 اکتوبر 2006 13:27

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے صد رعلامہ پیر محمد عتیق الرحمن کی وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے انتہائی اہم وطویل ملاقات۔ باہمی دلچسپی کے امور سمیت تحریک آزادی ،افضل گورو کی پھانسی سمیت اہم معاملات زیر غور آئے ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر علامہ پیر عتیق الرحمن نے مظفرآباد میں وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر جمعیت علماء جموں وکشمیر کے رابطہ سیکرٹری علامہ غلام یٰسین شاہ گیلانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آزادحکومت کی کارکردگی کا طائرانہ جائزہ لیا گیا اورتعمیر نو وبحالی وآباد کاری سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں اس امر پر افسوس کااظہار کیا گیا کہ بھارتی حکومت کشمیری قوم کو کنارے سے لگارہی ہے اورکشمیریوں کی نسل کشی کا عمل جاری ہے ۔کشمیری حریت پسند افضل گورو کو جذبات کے تحت پھانسی کی سزادی گئی ہے ۔حالانکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ۔دونوں رہنماؤں نے افضل گوروکی رہائی کا مطالبہ کیا ۔دونوں راہنماؤں میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ ملاقاتوں کا عمل اورباہمی بات چیت اورمشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :