لاہور میں دو کثیر المنزلہ عمارتیں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

جمعہ 20 اکتوبر 2006 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2006ء) لاہور میں دو کثیر المنزیہ عمارتیں زمین بوس ہونے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ملبے تلے سے نکال لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب انارکلی کے علاقے میں 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں اس میں بعض افراد ملبے تلے دب گئے جن کو نکالنے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمارت کی اوپر والی دو منزلیں رہائش کیلئے استعمال ہوتی تھیں جبکہ نجلی دو منزلوں میں دکانیں وغیرہ تھیں تاہم جب عمارت زمین بوس ہوئی تو اس دوران اوپر والی منزل میں کوئی لوگ موجود نہیں تھے تاہم دکانوں میں بعض لوگ تھے جو کہ ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں لاہور ہی کے علاقے مغلپورہ میں واقع مصری شاہ میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ملبے تلے تے نکال لی گئی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت پرانی ہونے کے باعث گری ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں اس سے قبل پرانی عمارتیں گرنے سے درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :