لائن آف کنٹرول کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں چرواہا شدید زخمی

پیر 23 اکتوبر 2006 15:00

کوٹلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) لائن آف کنٹرول کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ محمد وزیر ولد غلام حیدر بکریاں چرا رہا تھا کہ اس دوران اس کا پاؤں بارودی سرنگ پر آنے سے اڑ گیا اسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :