فلسطینی ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار نہ اٹھائیں،تمام قوتیں بیت المقدس کی آزادی کیلئے مجتمع کی جائیں،وزیراعظم اسماعیل حانیہ کا عید کے خطبہ سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2006 17:42

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء) فلسطینی وزیراعظم اسماعیل حانیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل اتحاد اور اخوت کا مظاہرہ کریں سوموار کو عید الفطر کے خطبہ میں انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطینی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کرتے بیت المقدس کی آزادی سمیت مسلمانوں کے دیگر مسائل حل نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کا تقاضا ہے امت پر آج جو کڑا وقت آن پڑا ہے ایسا وقت پہلے کبھی نہیں آیا تھا انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے تسلط کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے اسماعیل حانیہ نے کہا کہ کوئی بھی فلسطینی ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار نہ اٹھائے ہمیں اپنی تمام تر قوت بیت المقدس کی آزادی کیلئے مجتمع رکھنی ہے۔

متعلقہ عنوان :