لاہور،لنڈا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

منگل 14 نومبر 2006 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2006ء) صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کردیا پولیس حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ روز لنڈا بازار میں لکی سنٹر کے تیسرے فلور پر پیش آیا مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے فائرنگ کی آواز کسی نے نہ سنی فائرنگ سے دکاندار بہادر خان،رشتہ دار محمد خان اور ملازم اعجاز خان موقع پر ہلاک جبکہ علی محمد اور ایک اور دکاندار امتیاز موقع ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک شخص کو واردات کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔