صدر پاکستان کی جانب سے ریڈ کریسنٹ مظفرآباد کے 5رضاکاروں کو احسن کارکردگی پر تعریفی اسناد کی تقسیم

جمعرات 14 دسمبر 2006 12:37

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14دسمبر2006 ) صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے آزادکشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی تنظیم ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مظفرآبادکے 5رضا کاروں کو احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد دی ہیں ۔تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں سید تصور علی گریزی ،نعیم زیدی ،اسماء میر ،مظہر کاظمی اور تاج خان سواتی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرکے چیئرمین نواز بیگ اورسیکرٹری سید سرفراز حسین نقوی بھی موجود تھے۔صدر مشرف نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔صدر پرویز مشرف نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر کے کام کی تعریف کی اورکہا کہ مخیر حضرات رضاکاروں کے مشن کو آگے بڑھا یا جائے گا۔ لوگ اپنے آپ کو رضا کاروں کیلئے پیش کریں اوردکھی انسانیت کی خدمت کریں۔

متعلقہ عنوان :