ڈیرہ غازی خان‘ ٹریفک حادثے میں 4 افرادجاں بحق ‘ 6 زخمی

بدھ جنوری 12:31

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) ڈیرہ غازی خان کے قریب ٹرک اور مسافرکوچ کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ قصبہ شاہ صدر دین کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ہوا۔ مسافر کوچ ڈیرہ غازی خان سے تونسہ جارہی تھی جو سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ مرنے و الوں میں واحد بخش ، حاجی جمعہ اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں داخل کرادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments