عوام اطمینان رکھیں جائیکا کی ماسٹر پلاننگ پر عمل کے بعد عوام کے بے شمار مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ۔ وزیراعظم سردارعتیق

ہفتہ 7 اپریل 2007 13:30

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07 اپریل 2007) وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ موجودہ حکومت مظفرآباد سے ملک عرفان مرحوم کے حلقہ انتخاب کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔بلکہ حلقہ کے عوام کے مطالبات اورمسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ حلقے کے عوام اطمینان رکھیں جائیکا کی ماسٹر پلاننگ پر عمل کے بعد عوام کے بے شمار مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ملک عرفان مرحوم سابق امیدوار اسمبلی کے بھائی ملک عارف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کی آمد کے موقع پر مسلم کانفرنس کے ڈپٹی سیکرٹری ملک عنصر سہیل ملک واجد ،ملک ارسلان ،ملک صالح،منور شاہ ،سلیمان عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئر وزیرملک نواز ،وزیر زراعت مرزا شفیق جرال ،وزیر سیاحت اکبر ابراہیم ،وزیر قانون عبدالرشید عباسی کے علاوہ حلقہ نمبر6کے سابق وزیر دیوان علی چغتائی،خواجہ شفیق اوردیگر مسلم کانفرنسی راہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ حکومت ملک عرفان کیلئے کچھ نہ کرسکی جس کا انہیں افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک عرفان کے گھر میں پہلے میں دس بار آجاچکا ہوں ۔ان سے میرا گہرا تعلق تھا وہ شرافت کا پیکر تھے ۔مرحوم نے ہمیشہ شفقت پیار اورسنجیدگی سے سیاست میں عملی کردارادا کیا ۔ملک عرفان مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔اوران کے حلقہ انتخاب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جائیکا کے مساسٹر پلان پر عمل درآمد کے بعد مظفرآباد کے شہریوں کے کئی مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے ۔شہری اطمینان رکھیں عوام کے مسائل پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :