سرحد کے دریاوٴں میں پانی کی سطح بتدریج کم ہوگی،فلڈ وارننگ سینٹر

پیر 18 جون 2007 15:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2007ء) فلڈ وارننگ سینٹر پشاور کے مطابق آئندہ چار روز تک سرحد کے دریاوٴں میں پانی کی سطح بتدریج کم تاہم یکم جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے باعث پانی کے بہاوٴ میں معمولی اضافہ ہوگا۔فلڈ وارننگ سینٹر پشاور کے مطابق اس سال نارمل بارشیں ہونے کا امکان ہے جس کے باعث پچھلے سال کی طرح زیادہ سیلاب متوقع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ چار روز تک دریاوٴں میں پانی میں سطح کم ہو گی تاہم جولائی کے مہینے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی وجہ سے بیشتر دریاوٴں میں پانی کی مقدار میں معمولی اضافہ ہوگا۔ فلڈوارننگ سینٹر کے مطابق دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور دریائے کابل میں ادیزئی اور تختہ آباد کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہے۔دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا اخراج 16 ہزار 413 کیوسک ، دریائے کابل میں ادیزئی کے مقام پر 29 ہزار 813 اورتختہ آباد کے مقام پر پانی کا اخراج 8 ہزار 944 کیوسک ہے۔

متعلقہ عنوان :