تتہ پانی میں محکمہ برقیات کا لائن مین بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا

بدھ 27 جون 2007 11:27

تتہ پانی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27 جون 2007) محکمہ برقیات سب ڈویژن تتہ پانی م یں لائن مین بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات سب ڈویژن تتہ پانی کی یونین کونسل گوئی کے مقام پر نادہندگان کے خلاف محکمہ برقیات کی کنکشن منقطع مہم کے دوران لائن مین گل حسین کنکشن منقطع کرنے کے بعد ٹرانسفارمر پر تار جوڑ رہات ھا کہ ساتھی لائن مین عبوالغفور نے چیک کئے بغیر بجلی کی سپلائی بحال کردی جس کے نتیجہ یں گل حسینگ یارہ ہزار کے وی کا کرنٹ لگنے سے زمین پر گر کر زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی ٹانگ کا آپریشن ہوا زخمی ملازم نے ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھی پر الزام عائد کیا کہ ان کی آپس میں دو سال سے دشمنی چل رہی تھی اور اس نے جان بوجھ کر مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ہے اس نے واقعہ کی محکمانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :