مقبوضہ کشمیر کے وزیر تعلیم پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ‘ بال بال بچ گئے

اتوار 2 ستمبر 2007 12:49

سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے وزیر تعلیم اور کانگریس کے ریاستی سربراہ کی گاڑی پر سیکورٹی فورسزکی فائرنگ ‘ بال بال بچ گئے۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے وزیر تعلیم اور کانگریس کے ریاستی سربراہ پیر زادہ محمدسعید بارہ مولا میں اپنے رفقاء کے ہمراہ گاڑی میں سوار کہیں جارہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم وہ اور ان کے رفقاء با ل بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

ادھر سکیورٹی حکام نے واقعے کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکار وں نے انہیں حملہ آوور سمجھ کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی ۔