گٹ پیو چار میں نامعلوم افراد کی محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ ایک شدید زخمی

جمعرات 6 ستمبر 2007 18:20

سوات (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) علاقہ گٹ پیو چار میں نامعلوم افراد کا محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ  ایک شدید زخمی  مسلح افراد نے ڈپٹی رینجر سمیت چار فارسٹ گارڈ کو گھیرے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ہزار راؤنڈ فائر کی گئی  پورا علاقہ لر ز اٹھا ڈپٹی رینجراور دیگر فارسٹ اہلکاروں سمیت بھاگ نکلنے میں کامیاب  تفصیلات کے مطابق محکمہ فارسٹ مٹہ کے ڈپٹی رینجر سلیم کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ گٹ پیو چار میں جنگلات کے بے دریغ کٹائی جاری ہے جس پر ڈپٹی رینجر نے دیگر تین فارسٹ اہلکاروں سمیت مسلح ہوکر علاقے کو روانہ ہوگئے علاقے میں ان کی آمد کیساتھ علاقے میں موجود نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شرو ع کردی اس دوران ہزاروں راؤنڈ فائر کی گئی فارسٹ اہلکاروں نے خود کو بچانے کیلئے ایک گھر میں پناہ لے لیا لیکن مسلح افراد نے اس گھر پر فائرنگ شروع کردی اس دوران گھروالوں نے فارسٹ اہلکاروں کو بحفاظت نکالنے کی کوشش کی کہ فائرنگ کے زد میں آکر ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا تاہم دیگر فارسٹ اہلکار اور ڈپٹی رینجر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کیوجہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔