فیصل آباد میں صحافیوں کے جلوس پرپولیس تشدد کے خلاف راولاکوٹ میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 22 نومبر 2007 13:24

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 نومبر2007) پاکستان میں صحافت پرعائد پابندیاں اٹھانے اور آئین کی بحالی کے لیے اور فیصل آباد میں صحافیوں کے جلوس پر شیلنگ،لاٹھی چارج ،گرفتار یوں کے خلاف راولاکوٹ میں صحافیوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد راولاکوٹ میں پانچواں بڑا احتجاج ،مختلف مکاتب فکر کااظہاریکجہتی کے لیے صحافیوں کا ساتھ دینے کاعزم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو راولاکوٹ میں صحافیوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر آکر پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا صحافیوں نے احاطہ عدالت سے ایک جلوس نکالا جلوس کے شرکاء نے سیاہ جھنڈے بینرز اورکتبے اٹھارکھے تھے صحافیوں نے احتجاجاً اپنے قلم بند کرکے الٹے گلے میں لٹکارکھے تھے پولیس کی بھاری جمعیت نے جلوس کو محاصرے میں لیے رکھا تاکہ امن وامان کا مسئلہ پیدا نہ ہو شہر کی معروف شاہراؤں کا چکر لگانے کے بعد جلوس کورٹ ایریا میں واپس آکر احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کرگیا اس جلوس میں یونین آف جرنلسٹس اور آزاد حیثیت کے مرحلے میں لالٹین بردار جلوس نکالنے تیسرے مرحلے میں دھرنا دینے اورچوتھے مرحلے میں احتجاجی ریلی کرنے کے بعد راولاکوٹ میں صحافیوں کا پانچواں بڑا احتجاج تھا۔

متعلقہ عنوان :