نصیر آباد کی تحصیل تمبو میں فائرنگ ، دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک ، ایک خاتون زخمی

جمعرات 13 مارچ 2008 11:50

نصیر آباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2008ء) نصیر آباد کی تحصیل تمبو میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گوٹھ مشتاق عمرانی میں حملہ آوروں نے رات کی تاریکی میں ایک مکان میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حاجی خان، فیض احمد اور نادر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے فیروز خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے اس حوالے سے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :