کشمور کے قریب دس مسلح افراد کاگاؤں پر حملہ‘ اندھا دھند فائرنگ ،باپ دو بیٹوں سمیت قتل

اتوار 3 اگست 2008 13:18

کندھکوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03 اگست2008 ) کشمور کے قریب دس مسلح افراد کاگاؤں پر حملہ جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ ،باپ دو بیٹوں سمیت قتل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب کی سرحدی پولیس تھانہ ماچھکو کی حدود گاؤں کرڈھو میں دس سے زائد مسلح افراد جدید اسلحہ سے لیس ہوکر جلال دین سولنگی کے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جلال دین سولنگی اس کے دو بیٹے پنہل سولنگی یاسین سولنگی موقع پر جاں بحق ہوگئے فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پوراگاؤں سوگوار ہوگیا مقتولین کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :