Live Updates

چترال کے پہاڑوں پرموسم سرما کی پہلی بارش اوربرفباری ،لواری ٹاپ بند

جمعرات 13 نومبر 2008 14:42

چترال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13نومبر2008 ) چترال کے پہاڑوں میں موسم سرما کی پہلی اورشدید برفباری کے نتیجے میں ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے جس کے بعد چترال اور پشاور دوسرے اضلاع سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے لواری ٹاپ کی بندش کے نتیجے میں چترال اوردیربالا کے درمیان مسافروں کوشدید مشکلات سے دوچارہونا پڑا ہے کئی ٹرک سامان کے ساتھ لواری پاس کے علاقے میں برف میں پھنسے ہوئے ہیں موسم کی خرابی کے باعث مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں پی آئی اے آفس چترال میں مسافروں کارش لگا ہوا ہے-
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :