خوشاب---تیز رفتار کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی‘22سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق

جمعرات جنوری 15:10

خوشاب (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 )سندرال چوک پر مسلم بس کمپنی کی ایک تیز رفتار کوچ نے غلط سائیڈ پر آ کر محلہ گاجریاں والا خوشاب کے ایک 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان فیصل حیات کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے اور وہ ٹرانسپورٹ منیجر نعمت خان بلوچ کا چھوٹا بھائی اور ناظم یونین نمبر20 شفقت سردار کا قریبی عزیز تھا بعدازاں متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Your Thoughts and Comments