جیلوں میں صفائی کا فقدان اورغیر معیاری کھانے کے باعث نظر بند رہنماؤں کی صحت خراب ہو رہی ہے،تحریک حریت

جمعرات 5 مارچ 2009 16:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05مارچ 2009 ء) تحریک حریت نے مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں محبو س حریت پسندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیلوں میں نہ صرف ماحولیاتی اور صفائی کی کمرو ں کا فقدان ہے بلکہ محبوسین کو غیر معیاری کھانا فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت پر مضر اثرات پڑتے ہیں۔تحریک حریت کے قائمقام چیر مین چیر مین محمد اشرف صحرائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حریت قائد غلام محمد تانترے کی صحت جیل میں تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے جبکہ دوسرے حریت قائد عبد الغنی بٹ کی صحت بھی ایذارسانی اور غیرمعیاری کھانے کی وجہ سے بہت خراب ہوچکی ہے۔

انہوں نے تحریک حریت اور دیگر آزادی پسند کارکنوں کی رہائیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمر عبداللہ کا وہ وعدے یاد کر نے چاہیے جو انہوں نے انتخابات سے قبل کئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ لوگوں نے انہیں مسئلہ کشمیر کے لئے منڈیٹ دیا ہے مگر انہیں وہ نہیں بھولنا چاہیے انہوں نے الیکشن میں کہا تھا کہ لوگ ووٹ پانی سڑک اور نوکریوں کے لئے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مسئلوں یا قیدیوں کی رہائی کا منڈیٹ دلی سرکار نے فوج اور اپنے پاس رکھا ہے اور فیصلوں کے معاملوں میں بھی ان کے ہی اشاروں پر چلنا ہے۔دریں اثناحریت کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سالویشن موومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے ریاست میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق پامالیوں اور حریت کارکنوں کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :