پیپلزپارٹی نے پنجاب کیلئے 714ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا،تعلیم کے شعبے کیلئے 46ارب ، صحت کیلئے29ارب جبکہ زراعت کیلئے 6ارب روپے تجویز ،بجٹ میں عوام کے لئے 40ارب کی سبسڈی ،کرپشن کے خاتمے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خود مختار کر کے اس کیلئے علیحدہ سے 5ارب روپے تجویز،پنجاب حکومت مکمل ناکام ہو گئی ، کسی شعبے میں فنڈز کا مکمل استعمال نہیں ہو سکا، کرپشن میں صوبہ پہلے نمبر پر آگیا ، شریف برادران کا فرد ماڈل ٹاؤن میں کوٹھی خریدے تو کلمہ چوک کی تعمیر شروع ہو جاتی ہے ، بجٹ پاس نہیں کروائینگے لیکن قیادت کے حکم پر مثبت رویہ اپنائینگے،سابق وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے شیڈو بجٹ پیش کیا، راجہ ریاض ،ذوالفقار گوندل اور شوکت بسرا سمیت دیگر بھی موجود تھے

جمعرات 9 جون 2011 20:27