پنجاب حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ،پیلی ٹیکسی ،سستی روٹی اور آشیانہ اسکیموں سے عوام کو بے حال کر دیا ، 18ارب روپے صرف لاہور بس سٹینڈ کے جنگلے پر ہی خرچ کیے جارہے ہیں ، شورکوٹ کے عوام کے مسائل اولین ترجیحوں پر حل کرنے کیلئے آیا ہوں، علاقہ کے مسائل کے بعد جلد علاقے بھر کی عوام کو سوئی گیس موٹروے جیسے تحفے دیے جائیں گے،ڈپٹی وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا جلسہ سے خطاب
اتوار 14 اکتوبر 2012 20:47
(جاری ہے)
ریاض فتیانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم آج بھی عوام کی ہر دلعزیز جماعت ہے جبکہ ہم نہیں سمجھتے کہ ہماری جماعت میں چند افراد کے چلے جانے سے ختم ہوجانے والی ہے ،شیخ واص اکرم نے کہا کہ قائد اعظم مسلم لیگ کی لیڈر شپ پر ہمیں مکمل اعتماد ہے اور ہم چند لوٹون کے چلے جانے سے کمزور نہیں ہوئے اور آنے والے الیکشن میں ہم پہلے سے بڑھ کر سیاسی عمل میں سامنے آئیں گے اور کامیاب ہونگے۔
جبکہ میاں قمر حیات کاٹھیہ نے خطبہ استقبالیہ میں ڈپٹی وزیر اعظم سے اپیل کی کہ علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور الزام لگایا کہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے غریب عوام کو فنڈ روک کر صرف بڑے بڑے شہروں پر لگائے گئے جبکہ دیہی علاقوں اور شورکوٹ جیسی بڑی تحصیلوں کو سیاسی انتقام میں گردانا۔ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے خطاب میں پنجاب گورنمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاپنجاب حکومت نے کچھ نہیں کیا پیلی ٹیکسی ،سستی روٹی اور آشیانہ اسکیموں سے عوام کو بے حال کر دیا جبکہ 18ارب روپے صرف لاہور بس سٹینڈ کے جنگلے پر ہی خرچ کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے شورکوٹ کہا کہ میں شورکوٹ کے عوام کی مسائل اولین ترجیحوں پر حل کرنے کیلئے آیا ہوں اور علاقہ کے مسائل کے بعد جلد علاقے بھر کی عوام کو سوئی گیس موٹروے جیسے تحفے دیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.