ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 7نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان،سیاسی ،مذہبی جماعتوں ،وکلاء تنظیموں اور سول سوسائٹی کو بھی شرکت کی دعوت دیدی ،احتجاج کے دوران مر یضوں کو مکمل سہو لتوں کی فراہمی کی یقین دہانی ،ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات پر بھر پور حمایت کر ینگے ، شہبازشریف نے محکمہ صحت سمیت تمام شعبوں کا بیڑا غرق کر دیا ہے پنجاب حکومت چوروں ،ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے قوم کے مسیحا ڈاکٹرز کو پکڑ کر ان کے خلاف قتل کے جھوٹے مقدمے بنا رہی ہے، ینگ ڈاکٹرز کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے،ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ہمراہ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس،پنجاب حکومت اب تک چالیس مرتبہ مذاکرات کر چکی ہے، کسی وعدے پر کوئی عمل نہیں ہوا ،ہر مذاکرات کے موقع پر مذاکرات کیلئے کوئی نیا نمائند ہ بنا دیا جاتا ہے،پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈاکٹرز ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں ، ہم ضرور احتجاج کریں گے ،ڈاکٹر ناصر عباس
ہفتہ 20 اکتوبر 2012 20:18
(جاری ہے)
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر عباس نے کہاکہ پنجاب حکومت اب تک ہم نے چالیس مرتبہ مذاکرات کر چکی ہے لیکن کسی بھی وعدے پر کوئی عمل نہیں ہوا بلکہ ہر مذاکرات کے موقع پر مذاکرات کیلئے کوئی نیا نمائند ہ بنا دیا جاتا ہے جس سے معاملات آگے کے بجائے پیچھے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈاکٹرز ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور جب ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جائے گی تو ہم ضرور احتجاج کریں گے لیکن ایک بات طے ہے کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی مکمل سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 7نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کلب روڈ پر احتجاجی دھرنا دیں گے جس میں تمام سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دیتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ پنجاب میں ڈاکٹر ز کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے اس پر آئندہ کوئی بھی اپنے بچوں کو ڈاکٹر نہیں بنائے گا۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ شہبازشریف اور اس کے تین ایڈوائزروں نے صوبے میں محکمہ صحت کا بیڑا غرق کر دیا ہے اور پی آئی سی سمیت صوبوں کے ہسپتالوں کا جو حشر ہے وہ سب کے سامنے ہے وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال مکمل ہونے کے قریب تھا لیکن اس کو بھی روک دیا گیاحالانکہ اس سے قریبی شہروں کے دو کروڑ افراد کو فائدہ ہونا تھا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے ڈاکٹرز کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہی ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت تباہ ہو رہا ہے اور ڈاکٹرز ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کو کیا معلوم ڈاکٹرز کتنی محنت کے بعد بنتے ہیں پنجاب حکومت کی ہر سکیم ناکام ہوئی ہے اور اب بھی جنگلہ بس سروس ،آشیانہ ہاؤسنگ ،سستی روٹی اور پیلی ٹیکسی سکیم کی طرح ناکام ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اس ملک کا سرمایہ ہیں اور ان کے جائز مطالبات کی بھر پور حمایت کی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.