وزیراعظم کی قیادت میںآ زادکشمیرکے عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات پنچانے کے لیے وزیرصحت سردارقمرالزمان اورکابینہ کے دیگراراکین متحرک کرداراداکررہے ہیں،آزادکشمیرمیں2میڈیکل کالجزکاقیام اورراولاکوٹ میں تیسرے میڈیکل کالج کاآئندہ چندماہ میں افتتاح اس بات کاثبوت ہے کہ حکومت عوام کوان کی دہلیز پربنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے کرداراداکررہی ہے،وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹروصدرپیپلزٹریڈرزسیل نصیراحمدراٹھورکا بیان

جمعہ 2 نومبر 2012 13:22

کوٹلی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔2نومبر 2012ء) وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹرو صدر پیپلزٹریڈرزسیل نصیراحمدراٹھورنے کہاہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میںآ زادکشمیرکے عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات پنچانے کے لیے وزیرصحت سردارقمرالزمان اورکابینہ کے دیگراراکین متحرک کرداراداکررہے ہیںآ زادکشمیرمیں2میڈیکل کالجزکاقیام اورراولاکوٹ میں تیسرے میڈیکل کالج کاآئندہ چندماہ میں افتتاح اس بات کاثبوت ہے کہ حکومت عوام کوان کی دہلیز پربنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے کرداراداکررہی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے مختلف ہسپتالوں کواپ گریڈکرنے کے ساتھ ساتھ سپشلسٹس اورڈاکٹرزکی آسامیاں بھی فراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دیگرڈاکٹرزونرسنگ سٹاف کی کارکردگی قابل تعریف ہے موجود عوامی حکومت میں ہسپتالوں اوربنیادی مراکز صحت کانظام ماضی کی نسبت کئی گناہ بہترہواہے حکومت صحت کے نظام میں بہتری لانے کے لیے مزیداقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت تمام اداروں کی کارکردگی کوعوامی امنگوں کے مطابق بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :