پنچوں اور سرپنچوں کی سیکورٹی‘بھارتی سرکار جموں وکشمیر میں بحالی امن کی خواہاں ہے‘ریاست کے سبھی حلقوں اور طبقوں بشمول علیحدگی پسندوں سے مثبت رویہ کی خواہش رکھتے ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 9 نومبر 2012 13:48

نئی دلی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی، 11 نومبر 2012) بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے نے روم میں منعقد ہوئے انٹرپول جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس نئی دلی پہنچنے کے فورا بعد جموں وکشمیر میں قیام امن کیلئے علیحدگی پسندوں سے تعاون طلب کیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شنڈے نے کہاکہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں بحالی امن کی خواہاں ہیں اور ہم اس مقصد کیلئے ریاست کے سبھی حلقوں اور طبقوں بشمول علیحدگی پسندوں سے مثبت اپروچ کی خواہش رکھتے ہیں۔

شنڈے نے کہا کہ سرپنچوں اور پنچوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے مرکز ، ریاستی سرکار کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے اس تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے میں کسی کو کوئی شک یا شبہ نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں پل پل کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے وہ (شنڈے ) وزیر اعلی عمر عبداﷲ کے قریبی رابطے میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار، ریاستی سرکار کو بحالی امن اور تعمیراتی و ترقیاتی اقدامات کے لئے مدد اور تعاون فراہم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ تقریبا800پنچوں اورسرپنچوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنے استعفی پیش کئے ہیں تو انہوں نے کہا میں تمام لوگوں بشمول علیحدگی پسندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پر امن رہے کیونکہ ہم ریاست میں امن چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :