پاکستان جے ایف تھنڈر فائٹر جیٹ بر آمد کرسکتاہے،جے ایف 17تھنڈر فائٹر جہاز کے ائیر فریم کا60 فیصد حصہ آئندہ سال سے ملک میں ہی تیار کیا جائیگا،70سے80 فیصد بھی آئندہ دو سے تین سال میں مقامی طور پر تیار کیا جائے گا،پاک فضائیہ کی ضرورت پوری کرنے کے بعد ان جہازوں کی مارکیٹنگ کی جائے گی،پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین ائیر مارشل سہیل گل کی بات چیت

ہفتہ 10 نومبر 2012 19:47

کامرہ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10نومبر۔2012ء) پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین ائیر مارشل سہیل گل نے کہاہے کہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس جے ایف تھنڈر فائٹر جیٹ پاک فضائیہ کی ضرورت پوری کرنے بعد فائٹر جیٹ کو بر آمد کرنے کے مکمل صلاحیت رکھتا ہے،جے ایف 17تھنڈر فائٹر جہاز کے ائیر فریم کا ساٹھ فیصد حصہ آئندہ سال سے پاکستان میں ہی تیار کیا جائے گاجبکہ ستر سے اسی فیصد بھی آئندہ دو سے تین سال میں مقامی طور پر تیار کیا جائے گا۔

ہفتہ کونجی ٹی وی کے مطابق ائیر مارشل سہیل گل نے بتایاکہ پاکستان ائیر فور س کو اب تک 47جے ایف 17تھنڈر فراہم کئے چکے ہیں تین جہاز رواں سال کے اختتام پاکستان ائیر فورس کے حوالے کردیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہماری صلاحیت سالانہ سولہ جہاز بنانے کی ہے جس کو پچیس سے چھبیس جہاز تک لے جایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر و ناٹیکل کمپلکس میں جہاز کے کو بھی ہم خود کررہے ہیں دنیا میں صرف سات ملک اور ہتھیاروں کو کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ متعدآئیڈیاز مین شریک متعدد ممالک جے ایف تھنڈر فائٹرکی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پاک فضائیہ کی ضرورت پوری کرنے کے بعد ان جہازوں کی مارکیٹنگ کی جائے گی اوربہت جلدجے ایف تھنڈر ۔مڈل ایسٹ اور فارایسٹ میں اڑتے دکھائی دیں گے۔ ائیر مارشل سہیل گل نے بتایا کہ پی اے سی کامرہ میں جے سی ٹی ٹرینر،جنگی اور کمرشل جہازوں کی اوور ہالنگ کی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ بوئنگ کمپنی سے معاہدے کے تحت بوئنگ 777کے پارٹس بھی بناتے ہیں۔