مقبوضہ کشمیر میں موسم سرما کی پہلی برفباری ‘عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ‘سردی کی شدت میں اضافہ، سرینگر جموں شاہراہ سمیت شمالی کشمیر کی کئی سڑکیں ٹریفک کی نقل وحرکت کیلئے بند‘ پروازوں کا شیڈول متاثر‘ گزشتہ روزصرف 14 فلائٹس پرواز کر سکیں‘17دسمبر کے بعد موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی

ہفتہ 15 دسمبر 2012 15:42

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15دسمبر 2012ء) گزشتہ2 روز سے جاری وادی کے کئی میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری ریکارڑ کی گئی جس سے عام لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی تاہم سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ۔پیرپنچال خطے میں بھاری برفباری کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ سمیت شمالی کشمیر کی کئی سڑکیں ٹریفک کی نقل وحرکت کیلئے بند کردی گئیں تاہم ابرآلود مطلع ہونے کی وجہ سے فضائی سروس میں صبح اور شام کو خلل پڑا ۔

ادھر محکمہ ٹریفک نے ہفتہ کو بھی جموں سرینگر شاہراہ خراب موسمی حالات کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17دسمبر سے موسم میں تبدیلی آئے گی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات سے وادی بھر میں برفباری جمعہ کی شام تک جاری رہی ۔

(جاری ہے)

بالائی علاقوں میں بھاری جبکہ سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ریکارڑ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں 13اور14دسمبر کو 14.6ملی میٹر بارشیں ریکارڑ کی گئیں جبکہ شہر سرینگر میں جمعرات کی شام کو ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری بھی ہوئی جو رات دیر گئے تک جاری رہی ۔سرینگر میں جمعہ کی صبح جب لوگوں نے اپنے گھروں سے باہر کا رخ کیا تو مکانوں اور اپنے صحنوں میں برف کی ایک ہلکی پرت دیکھ کر خوشی محسوس کی ۔

ادھر بارہمولہ ضلع کے گلمرگ سیاحتی مقام پر 16سے18انچ تک تازہ برف ریکارڑ کی گئی جبکہ رفیع آباد میں 3سے6انچ،ٹنگمرگ میں 5سے6انچ برف ریکارڑ کی گئی ۔گلمرگ ٹنگمرگ شاہراہ پر سیاحوں کی سہولیت کیلئے جمع شدہ برف ہٹالی گئی ہے تاہم صرف4x4اور زنجیروں سے بندھے ٹائر والی گاڑیوں کو ہی اس روٹ پرچلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام تک بانڈی پورہ میں 2سے3انچ برف ریکارڑ کی گئی جبکہ گریز میں19انچ ،تلیل میں24،کنزلون میں 24اور اٹھہ وتو میں 6سے 7انچ برف ریکارڑ کی گئی ۔

اس دوران جواہر ٹنل کے ارد گرد24انچ یعنی دو فٹ برف ریکارڑ کی گئی ویری ناگ میں 4سے5انچ،کوکرناگ میں3سے5انچ برف ریکارڑ کی گئی ہے ۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق پہلگام فرسلن سڑک اور اننت ناگ کوکر ناگ روڑ سے برف ہٹالی گئی ہے تاہم عشمقام پہلگام میں دیر شام تک برفباری کی وجہ سے سڑک کو کلئیر نہیں کیا جاسکا ہے ۔ادھر اننت ناگ قصبہ میں 10سے12انچ برف ریکارڑ کی گئی ہے تاہم ویری ناگ زگ روڑاور ویری ناگ سڑکوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کے قابل بنایا گیا ہے تاہم ویری ناگ کپرن روڑ ابھی تک بند ہے ۔

شوپیان قصبے میں10سے12انچ،سیدیومیں12سے18انچ،ہرپورہ میں 12سے18انچ،برف ریکارڑ کی گئی اس دوران شوپیان قصبے میں برف ہٹالی گئی ہے جبکہ شوپیان ،زینہ پورہ اور شوپیان کولگام میں مسلسل برفبارہ کے باعث سڑکیں بند ہیں ۔پلوامہ میں 2سے تین انچ ،کیلر میں 7سے8انچبرف ریکارڑ کی گئی اس دوران کولگام میں 4سے5انچ برف ریکارڑ کی گئی ہے ۔قصبے کے آس پاس برف ہٹالی گئی ہے تاہم دوردراز علاقوں کی سڑکیں ہنوز بند ہیں ۔

ادھر شمالی کشمیر کے کپوارہ اور ہندوارہ میں 4سے5انچ برفباری ریکارڑ کی گئی ہے ۔کشمیرعظمی نمائندے اشفاق سعیداور اشرف چراغ نے اطلاع دی ہے کہ کرناہ کپواڑہ سڑک بھاری برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند ہو کر رہ گی ہے 12اور13دسمبر کو کرناہ کے بلائی علاقوں میں زبردست برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے نستہ چھن گلی پر اس وقت چار فٹ برف ابھی تک رکاڈ کی گی ہے جبکہ ٹی پی ڈنا دوب اور دیگر کئی بلائی علاقوں میں ابھی بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح 13کی درمیانی رات کو کرناہ کے میدانی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو رات پھر جاری رہا ابھی تک کرناہ کے نہچیاں ، شمس پورہ ، گومل ، ہاجی ناڑ ، باگ بالا ، ٹنگڈار ، بکھایاں سلمان لونٹھا کنڈی میں 10انچ جبکہ دلدار بٹ پورہ چنی پورہ مقام ٹاڈ میں 7انچ برف جمع ہوئی ہے اسی طرح ٹیٹوال بلاک میں بھی برف باری ہوئی ہے تازہ اطلات ملنے تک ان بلاک کے دیہات میں 2سے3انچ برف جمع ہوئی ۔

برف باری کے نتیجے میں کئی ایک دیہات کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہو کر رہ گی ہیں ان میں ٹنگڈار ٹولی سڑک ،ٹنگڈار جاڈہ سڑک ،باغ بالا شمس پورہ سڑک شامل ہیں اسی طرح کئی جاڈہ کی بگڑوں پہاڑی اور بادکوٹ کی ڈل پہاڑی کھڑی ، اور کلٹھا میں زلزلے سے کھوکھلے ہو چکی چٹانیں بھی کرنے کا عمل شروع ہوا ہے برف باری کی وجہ سے بجلی بھی آج صبح سے غائیب ہے اور نتیجے کے طور پر لوگوں کو آج دن بھر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ادھر کرناہ کی عوام نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ کرناہ میں بھی وادی کے دورسے علاقوں کی طرح کنٹرول روم قائیم کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ادھر گاندربل میں ایک انچ ،گنڈ میں 6،گگن گیر میں 7سے8انچ ،سونہ مرگ میں 7انچ ،بابانگری میں 5سے6انچ برف ریکارڑ کی گئی ہے ۔ادھر بڈگام میں ایک انچ ،کنہ دجن میں 4سے5انچ،پکھرپورہ میں8سے9انچ برف ریکارڑ کی گئی ہے ۔وادی میں برفباری اور بارشوں سے دن کے درجہ حرارت میں معمول سے5ڈگری کی گراوٹ ریکارڑ کی گئی ہے اور جمعہ کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت4.4ڈگری سیلشیش ریکارڑ کیا گیا جبکہ رات کا درجہ حرارت اعشاریہ 2ڈگری سیلشیس کے آس پاس رہا ۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ موسم میں 17دسمبر سے خوشگوار تبدیلی آنے کا امکان ہے تاہم کئی مقامات پر برفباری اور بارشیں بھی ہوسکتی ہیں ۔وادی میں برفباری اور بارشوں کے باعث مطلع خراب ہونے کے باعث جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک کوئی بھر طیارہ اڑان نہیں بھر سکا۔ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ وز صرف14فلائٹس ہی پرواز کرسکیں جبکہ شام ساڑھے تین بجے کے قریب گو ائییر کی فلائٹ کو بھی خراب روشنی کے باعث منسوخ کرنا پڑا ۔