مسلم لیگ (ن) آمدہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ حکمرانوں نے غریب متوسط طبقہ کو مہنگائی ، بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، مسلم لیگ (ن) سٹی کے سیکرٹری مالیات چوہدری عبدالرحمن شاکر کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 6 جنوری 2013 15:23

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) سٹی کے سیکرٹری مالیات چوہدری عبدالرحمن شاکر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آمدہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ حکمرانوں نے غریب متوسط طبقہ کو مہنگائی ، بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنا بوریا بستر گول کرلیں وقت آنے والا ہے اور خطرے کا الارم بھی بجنے والا ہے ، عوام کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے تعمیروترقی کیلئے مختص کی گئی رقم اپنی تجوریوں میں بھری جارہی ہے ، دارالحکومت کے عوام باشعور اور سمجھدار ہیں وہ کسی کے جانے میں نہیں آئیں گے ، مسلم لیگ (ن) ، راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد و منظم ہے۔

متعلقہ عنوان :