عوام کو آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی قیادت میسر ہے‘ دونوں شخصیات کے نظریات اور اصولو ں کی روشنی میں آصف زرداری نے مفاہمتی سیاست کے ذریعے جمہوریت کو ہر قسم کی سازشو ں سے محفوظ بنا دیا‘ پنجاب کے عوام آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ بھٹو ازم کے ساتھ وابستگی کا اظہا ر کریں گے ‘ ہم نے اس بار پنجا ب میں بھی جیالا وزیر اعلیٰ لیکر آنا ہے، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور وفاقی پارلیمانی بورڈ کی رکن فریال تالپور کی اوکاڑہ کے وفد سے بات چیت
جمعرات 24 جنوری 2013 15:24
(جاری ہے)
یہ واحد پارٹی ہے جس کی قیادت نے خود جانوں کانذرانہ پیش کیا اور عوام کے ووٹوں سے ملنے والے اقتدار کو عوام کے قدموں میں لا کر رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ 2008 میں جب پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا اس وقت اولین ترجیح جمہوریت کو مستحکم بنانا تھا۔ جسے مشرف نے آمریت کے ذریعے بے وقعت کر دیا تھا۔ صدر پاکستان آصف علی زردای نے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے وضع کر دہ اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف جمہوریت کو مفاہمتی سیاست کے ذریعے مستحکم کیا بلکہ جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں خود صدر پاکستان کا عہدہ قبول کر کے ایوان صدر سے جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیے۔ فریال تالپور نے کہا کہ ہم نے آئندہ انتخابات کے ذریعے پنجا ب میں جیالا وزیراعلیٰ لانا ہے ۔ جس کیلئے ہمیں ماضی سے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں انتخابی مہم کی قیادت بلاول بھٹو خود کریں گے۔ اور شیڈول طے کیا جارہا ہے کہ وہ ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر خود جلسہ عام سے خطاب کریں۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
-
تندوروں اور گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
-
ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں مشترکہ پوائنٹس پر آواز ایک ہونی چاہئے
-
تائیوان کی ''آزادی'' مسترد‘چین کا حصہ ہے اورکوئی راستہ نہیں‘صدر
-
کابینہ میں ردوبدل‘بین الصوبائی رابطہ قلمدان احسن اقبال سے رانا ثناء اللہ کو منتقل
-
خواجہ سرا کون تھے کہاں سے آئے اگر ہم نے ڈھونڈنا تو پھر بات ختم ہوگئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.