متحدہ قو می مو ومنٹ بلا تفریق رنگ و نسل ملک کے غریب ،متوسط اور محکو م طبقات کو برابری کی بنیاد پر حقوق کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھے گی ‘ نبیل گبول کی متحد ہ میں شمو لیت سے سند ھ میں اخوت اور بھا ئی چا رے کی فضا ء پید ا ہو گئی ہے ‘ ان کی شمو لیت اس بات کی غماز ہے کہ ایم کیو ایم ہر نظر یا تی کارکن جو تبدیلی کا خو اہش مند اور سٹیٹس کو کیخلاف ہے کا اصل گھر ہے، ایم کیو ایم کے پارلیما نی لیڈر و وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 18 مارچ 2013 15:26

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18مارچ 2013ء ) ایم کیو ایم کے پارلیما نی لیڈر و وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہاہے کہ متحدہ قو می مو ومنٹ بلا تفریق رنگ و نسل ملک کے غریب ،متوسط اور محکو م طبقات کو برابری کی بنیاد پر حقوق کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھے گی ۔ نبیل گبول کی متحد ہ قو می مو ومنٹ میں شمو لیت سے سند ھ میں اخوت اور بھا ئی چا رے کی فضا ء پید ا ہو گئی ہے ۔

ان کی شمو لیت اس بات کی غماز ہے کہ متحدہ قو می مو ومنٹ ہر نظر یا تی کارکن جو تبدیلی کا خو اہش مند اور سٹیٹس کو کے خلاف ہے کا اصل گھر ہے۔ یہی وہ واحد تحریک ہے جہا ں ایک عام کارکن کی رائے کو بھی اہمیت دی جاتی ہے اورقیادت اپنے کارکنان کا خیال اپنے بچو ں کی طر ح رکھتی ہے ۔ محمد طاہر کھو کھر نے کہا ہے کہ نبیل گبول جیسے مثبت سوچ کے حامل سیاسی رہنما ؤں و کارکنان کیلئے متحدہ قو می مو ومنٹ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے متو سط طبقا ت اور نظر یاتی سیاسی کارکنان کو چا ہیے کہ وہ اپنی جدوجہد کو با مقصد بنانے کیلئے قائد تحریک الطا ف حسین بھا ئی کے قافلے متحدہ قو می مو ومنٹ میں شمو لیت اختیا ر کر یں تاکہ مل جل کر فر سو دہ نظا م کے خلاف جدوجہد کی جا سکے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہوں گے۔ یہ ملک کے نظریاتی ، سیاسی کارکنان و متوسط طبقات کی آزمائش ہے۔

اگر آج بھی انہوں نے مصلحتوں کا شکار ہو کر سیٹیٹس کو اور فرسودہ نظام کا ساتھ دیا تو وہ اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی کریں گے۔ ملک بھر کے غریب، متوسط، محکموں طبقات آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے روایتی سیاستدانوں سے جان چھڑا کر نئی قیادت سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ چاروں صوبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :