افضل گرو کی میت ورثاء کے حوالے نہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال

جمعرات 28 مارچ 2013 15:00

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 28مارچ 2013ء) افضل گرو کی میت ورثا کے حوالے نہ کرنے پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی گئی ،ہڑتال کی کال مجلس متحدہ مشاورت کی جانب سے دی گئی،سری نگر میں کاروبار زندگی مکمل طور پر بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی،کسی ناخواشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے وادی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افضل گرو کی میت ورثا کے حوالے نہ کرنے پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کی کال مجلس متحدہ مشاورت کی جانب سے دی گئی تھی سری نگر میں کاروبار زندگی مکمل طور پر بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھیکسی ناخواشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے وادی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔افضل گرو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں فروری میں پھانسی دی گئی تھی۔ان کے ورثاء بھارتی حکومت سے میت حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :