جموں کشمیر محنت کشوں کی انقلابی ریاست ہو گی جس کا ثمر جموں کشمیر کے ہر فرد تک پہنچے گا‘ آصف کشمیری

منگل 2 اپریل 2013 14:22

میرپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 2اپریل 2013ء ) جمبوں و کشمیر نیشنل پیپلز پارٹی میر پور کے صدر آصف کشمیری نے کہا ہے کہ جموں کشمیر محنت کشوں کی انقلابی ریاست ہو گی جس کا ثمر جموں کشمیر کے ہر فرد تک پہنچے گا۔ منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تقریباً 32000ہزار مربع میل کا رقبہ اور آبادی 15لاکھ گلگت بلتستان براہ راست پاکستان کے زیر قبضہ ہے۔

(جاری ہے)

2009میں پاکستان کے حکمرانوں نے سازشاً اسے صوبہ کی شکل دے دی اور یوں جموں کشمیر کی جبری تقسیم کو مستقل کرنے میں بھارت کو بھی مات دے دی۔ 4500مربع میل علاقہ جسے آزاد کشمیر( پاکستانی مقبوضہ کشمیر)کہتے ہیں آبادی 35لاکھ بالواسطہ پاکستان کے قبضہ میں ہے اور تقریباً 52000مربع میل رقبہ بھارتی مقبوضہ کشمیر آبادی ایک کروڑ سے زائد براہ راست بھارت کے قبضہ میں ہے۔ ہماری جدوجہد بلارنگ نسل ، مذہب، فرقہ علاقہ، برادری اور دیگر کسی عصبیتی استحصال کی بنیاد پر نہیں بلکہ 84471مربع میل دھرتی اور اس پر بسنے والے تقریباً ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسانوں کی مکمل سیاسی و معاشی اور ثقافتی آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :