آئین کے تحت پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،تعلیم،صحت،سیاست اورملک کی تعمیروترقی میں اقلیتی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں،پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اسے ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرناہے،اقلیتی برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کی بھرپورکوشش کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی اقلیتوں کے وفد سے گفتگو
جمعرات 2 مئی 2013 22:39
(جاری ہے)
پاکستان کاآئین اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔دین اسلام تمام اقلیتوں کے ساتھ رواداری کا درس دیتا ہے اور ان کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگیاں گزارنے کا پورا حق حاصل ہے اور انہیں پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح مساوی حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔پنجاب حکومت اقلیتوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش پر خطیر وسائل خرچ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہپاکستان ہم سب کا ہے اور اسے ہم نے مل کر آگے لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتوں نے قیام پاکستان سے لے کر اس کی تعمیر و ترقی کی منزل تک بھرپور کردار اداکیاہے۔ تعلیم،صحت اور سیاست کے میدان میں اقلیتی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ اقلیتی برادری تعلیم سمیت دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی حیثیت ماں کی مانند ہے ، اپنے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اس کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے مختص کردہ کوٹے پر پوری طرح عملدرآمد کیاجارہاہے۔وزیراعلیٰ نے اقلیتی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ اقلیتی برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا غیرجانبدارانہ کردار لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی ہمیشہ اقلیتی برادری کے حقوق کی بات کرتے رہے ہیں۔ امید ہے کہ نجم سیٹھی مستقبل میں بھی اقلیتوں کے مسائل حل کرانے میں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.