شوپیاں اور کوکرناگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف ہڑتال، کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گیا، نوجوانوں کا ڈی سی آفس، قصبے کے کئی علاقوں میں موجود فورسز پر پتھراؤ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 8 اکتوبر 2013 16:24

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اکتوبر 2013ء) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی قصبے شوپیاں اور کوکر ناگ میں ا نسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ہر طرح کے کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے جبکہ مکمل ہڑتال کے دوران سرکاری دفاتر، سکول اور ٹریفک بھی بند رہی دوپہر کے بعد نوجوانوں نے ڈی سی آفس اور قصبے کے کئی علاقوں میں موجود فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا، جو شام دیر گئے تک جاری رہا، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

لیکرزلنگام کوکر ناگ اور ملحقہ علاقوں میں بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج رہی۔ کو زلنگام اور ملحقہ دیہات میں مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کے دوران دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔

متعلقہ عنوان :