پارٹی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پر اعتماد کااظہارکردیا ہے‘نصیر راٹھور، آزادکشمیرمیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پی پی پی حکومت اپنی مدت پوری کریگی‘کوآرڈینیٹروزیراعظم

بدھ 6 نومبر 2013 13:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6نومبر 2013ء) پیپلزٹریڈرسیل آزادکشمیرکے صدروکوآرڈنیٹروزیراعظم نصیرراٹھورنے کہاہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدپراعتمادکااظہارکردیا ہے کیونکہ وزیراعظم بھٹوازم کاپرچم سربلندرکھے ہوئے پارٹی منشورکے مطابق آزادکشمیرکے عوام کی خدمت کررہے ہیں وزیراعظم نے خطہ کے اندراڑھائی سالوں میں تعمیروترقی سمیت میڈیکل کالجز،آئی ٹی یونیورسٹیزکاجال بچھادیاوزیراعظم پی پی پی آزادکشمیرکے صدرکی حیثیت سے بھی پارٹی کومضبوط ومستحکم رکھ سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم پربھرپوراعتمادکااظہارکیاہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پی پی پی حکومت اپنی مدت پوری کریگی اورپی پی پی آزادکشمیرکے صدروزیراعظم چوہدری عبدالمجیدہی رہیں گے انہیں چیئرمین بلاول بھٹو،آصف علی زرداری،فریال تالپور،پارلیمانی پارٹی ،پی پی پی آزادکشمیرکی تمام تنظیموں اورجیالوں کابھرپوراعتمادحاصل ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے ہاتھ مضبوط کریں حکومت اورپی پی پی کے استحکام کے لیے ہرقسم کی قربانی دیں گے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں جوسیاستدان تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں وہ چوردروازے سے اقتدارمیں گھسناچاہتے ہیں مگروہ ناکام ہونگے۔

متعلقہ عنوان :