اپوزیشن لیڈر محمود الرشید پی آئی سی سے گھر منتقل ، ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ

جمعہ 27 دسمبر 2013 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر۔2013ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گھر منتقل کر دیا گیا ، ڈاکٹروں نے میاں محمود الرشید الرشید کا آپریشن کرنے کی بجائے انہیں ادویات کے استعمال اورآرام کا مشورہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تحر یک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری ‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد ‘رکن پنجاب اسمبلی شینلا روتھ اور سابق ایم این اے میاں منیر احمد سمیت نے انکی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ ملک بھر سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی میاں محمود الرشید کو ٹیلیفون کرکے انکی خیریت دریافت کی ۔