پیپلز پارٹی میں بحرانوں پر قابو پانے کی سکت نہیں ہے ، جلد مسلم لیگ نواز کا بول بالا ہوگا ، آصف مصطفائی

اتوار 26 جنوری 2014 15:29

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پی پی حکومت میں سکت نہیں کہ وہ بحرانوں پرقابو پاسکے ، ماضی میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے نعرے لگانے والے آج عوام کو مکمل طورپر بھول چکے ہیں ، زرداری باقیات اپنامستقبل کھو چکی ہے ، جلدمسلم لیگ ن کا بول بالا ہوگا ، مجاور وں کوقبرستان میں دفن کرکے ہی دم لیں گے ، ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سٹی مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے گزشتہ روزمیڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے اڑھائی سالوں میںآ زادخطہ کا نقشہ ہی بدل چکاہے ، دور جدید میں آزادخطہ آگے جانے کے بجائے موہنجوداڑو کھنڈرات کانمونہ پیش کررہاہے جبکہ دارالحکومت مظفرآبادسے سوتیلاپن کیاجارہاہے ، پی پی حکمران جان لیں مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر پائی پائی کاحساب لے گی ، حکمران قومی دولت کو محض ذاتی عیاشی پرخرچ کررہے ہیں ، روز نت نئے سیکنڈل اُبھر کر آرہے ہیں ، اگر حکمرانوں میں ذرہ بھی شرم باقی ہے تووہ فوری اقتدار چھوڑ دیں کیونکہ اقتدار کسی کی جاگیر نہیں ہوتا بلکہ یہ اقتدار عوام کی خدمت کیلئے دیاجاتاہے کرپشن کیلئے نہیں ، انہوں نے کہاکہ پی پی کاپورا سیٹ اپ کرپشن کی زد میں آچکاہے جو دن رات قومی خزانے کولوٹنے میں مصروف ہیں ، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کسی کو بھی قومی دولت ہضم نہیں ہونے دے گی ، وقت آنے پر بے حس حکمرانوں کے ہوش ٹھکانے لگ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :