SCO گزشتہ 37 سال سے آزاد جموں وکشمیر میں مواصلات کی سہولیات فراہم کرنے میں شب و روز کوشاں ہے‘وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 29 جنوری 2014 14:53

شاردہ وادی نیلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ SCO گزشتہ 37 سال سے آزاد جموں وکشمیر میں مواصلات کی سہولیات فراہم کرنے میں شب و روز کوشاں ہے۔ اور اِس خطے کے انتہائی دشوار گزار علاقوں کے لوگوں کو مواصلات کی جدید ترین سہولیات بہم پہنچا رہا ہے ۔ SCO کی کشمیری عوام کے لیے خدمت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے حال ہی میں SCO نے کیل کے مقام پر SCOMکی سروس صرف 10دن کے قلیل وقت میں مہیا کی ، برف میں دن رات کام کرتے ہوئے SCOکے جوانوں نے ٹاور کھڑا کیا اور عوام کو موبائل فون کی سہولت مہیا کی آپ کو معلوم ہے کہ پوری نیلم وادی ایسی مشکل جگہ ہے کہ سنگین موسمی حالات کے باوجودSCO ہی صرف وہ ادارہ ہے کہ جو کہ کشمیر کے عوام کے ساتھ رہتے ہوئے ان کی خدمت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاردہ میں جدید ڈیجیٹل ایکسچینج کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ سیکٹر کمانڈر صاحب مجھے آگاہ کر رہے تھے کہ کشمیر میں 40 فیصد سے زیادہ ایسے مقامات ہیں جہاں پرSCOکے اخراجات حاصل کردہ ریونیوسے 10 سے 20 گنا زیادہ ہے لیکن چونکہ SCO کا مقصد کمائی نہیں بلکہ کشمیر ی عوام کی خدمت ہے۔ اس لیےAJ&K SCO کے لوگوں کو ہر قیمت پر کمیونیکشن کی سہولیات بہم پہنچانے میں پیش پیش ہے ۔

مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ شاردہ میں ڈیجیٹل ایکسچینج کی تنصیب مکمل ہونے سے یہا ں کے لوگ بھی ملک کے دوسرے علاقہ جات کی طرح باقی دنیا سے منسلک ہوجائیں گے۔یہ امر بھی باعث اطمینان ہے کہ اس ایکسچینج کی تنصیب سے یہا ں کے لوگ جدید ترین ٹیلی مواصلاتی سہولیات سے ا ستفادہ حاصل کر سکیں گے ۔ اس کی بدولت یہاں کی ترقی میں قابلِ ذکر مدد ملے گی ۔

جدید ٹیلی سہولیات کو استعمال میں لاتے ہوئے یہاں کے لوگ نہ صرف ملک کے باقی حصوں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے لوگوں سے بہتر روابط استوار کرسکیں گے ۔سیکٹر کمانڈر SCO آزاد کشمیر کرنل محمد علی ندیم نے وزیراعظم چوہدری عبدالجید، وزیرتعلیم میاں عبدالوحید اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ SCO 37سال سے کشمیر کی عوام کی خدمت میں سر گرم عمل ہے۔

کامیابیوں کا یہ سفر 16 x CB Exchs سے شروع ہوا اور آج 116 ایکسچینجز، 94ایس کام BTSاور دیگر مواصلاتی سہولیات کشمیر کے طول و عرض میں نصب کر کے SCO اس سے بھی بلند اہداف پہ نظر مرکوز کیے ہوئے ہے۔ آج اس چیز کا بغور موازنہ کریں تو یہ پتہ چلتا ہے کہ کشمیر کے65فی صد علاقے میں SCOنے مواصلاتی سہولیات فراہم کر دی ہیں اور باقی ماندہ علاقے بھی مستقبل قریب میں اس سہولت سے مستفید ہو جائیں گے۔

ہم وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر جناب چوہدری عبدالمجید کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے 40 لاکھ کی خطیر رقم دے کر شاردہ ایکسچینج کے پراجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے میں معاونت کی۔SCO نیلم ویلی میں چلیانہ ، میرپورہ، جورہ، کنڈل شاہی، اٹھمقام، نگدر اور کیل کے مقامات پر Digital Exchs کے ذریعے عوام کو ٹیلی مواصلات کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

ان تمام مقامات پر ڈائل اپ انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام، کنڈل شاہی اور کیل میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ مہیا کیا گیا ہے۔ 2012ءء ، 2013ءء اور 2014ءء میں اٹھمقام، کنڈل شاہی اور کیل کے مقامات پر موبائل سروس شروع کی گئی۔میں یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ جولائی 2012ءء میں ڈائریکٹر جنرل SCO میجر جنرل محمد خالد راؤ نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ اٹھمقام کے موقع پر نیلم ویلی کے عوام کے لیے موبائل سروس کا جامع منصوبہ پیش کیا اس تفصیلی بریفنگ میں عزت ماب صدر آزاد کشمیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزراء اور عوامی نمائندگان بھی شامل تھے۔

اس منصوبے کی تحت نیلم ویلی میں 15اضافی مقامات پر موبائل سروس پہنچانا شامل تھا ۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث یہ منصوبہ عمل میں نہ لایا جا سکا۔ لیکنSCOاپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کیل تک آپٹیکل فائبر کیبل پہنچائی اور موبائل/ DSL سروس مہیا کی۔ شاردہ Exch بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسی طرح نیلم ویلی کے باقی ماندہ علاقہ جات میں بھی بہت جلد PSTN اور SCOM کی سروسز بہم پہنچا ئی جائیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی پاکستان کیلئے بے پناہ خدمات اور قربانیاں ہیں ۔ گذشتہ 66 برس سے دشمن کی بلاتفریق فائرنگ اور حملوں میں جہاں پاک افواج کے بے شمارآفیسرز اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاوہیں پر یہاں کے باسیوں کی دفاع وطن کیلئے کی گئی کاوشوں ، افواجِ پاکستان سے تعاون اور بے مثال قربانیوں کو بھی ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔

میں SCOکے آفیسرز ، انجینئر ز ، اور جوانوں کو مبارک با د پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے اپنی محنت اور تکنیکی مہار ت کو برو ئے کا ر لاتے ہوئے ،شاردہ میں ڈیجیٹل ایکسچینج کی تنصیب کو ممکن بنایا۔ میں اس موقع پرشاردہ کے تمام لوگوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔جن کا آج ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جارہا ہے ۔ میں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے SCO حکام سے کہو ں گا کہ نیلم ویلی میں میرپورہ، جورا، کٹن، شاہ کوٹ، لوات، چانگن، دیواریاں، دودھنیال، تیہجیاں، خواجہ سیری، داؤ ست ، چوگلی اور دودگنیاں کے مقامات پر Exchanges / SCOM BTSs لگا کر کمیونیکشن کی سہولیات پہنچائے۔

SCOکے اہلکاران ،جوانوں ،آفیسرز کو اس ڈیجیٹل ایکسچینج کو بخیروبخوبی نصب کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ میں سیکٹر کمانڈر سپیشل کیمونیکیشنز آر گنائز یشن آزاد جموں وکشمیر کرنل محمد علی ندیم کا بھی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس پر مسر ت موقع پر دعوت دے کر آپ لوگوں سے بات چیت کرنے کا موقعہ فراہم کیا ۔

متعلقہ عنوان :